ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے من پسند ملازمین کو بیرون ملک تربیتی کورس کے لئے منتخب کرنے پرمتعلقہ ریکارڈ طلب

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے من پسند ملازمین کو بیرون ملک تربیتی کورس کے لئے منتخب ...
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے من پسند ملازمین کو بیرون ملک تربیتی کورس کے لئے منتخب کرنے پرمتعلقہ ریکارڈ طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے من پسند ملازمین کو بیرون ملک تربیتی کورس کے لئے منتخب کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پرسلیکشن کمیٹی سے امیدواروں کے چناﺅ کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روک دیا

درخواست گزار فارماسسٹ ذویر مبارک کے وکیل عبدالرحیم نے عدالت کو بتایا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے بیرون ملک تربیتی کورس میں میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کی بجائے منظور نظر افراد کو بیرون ملک بھجوایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور نجی میڈیکل سٹورزمیں ترسیل کی جانے والی ادویات کا معیار جانچنے کے لئے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں کام کرنے والے ملازمین کی استعداد بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں بیرون ملک تربیتی کورس کے لئے بھجوانا مقصود تھا۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پر پورا نہ اترنے والے امیدواروں کو کورس کے لئے منتخب کیا جانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس پرعدالت نے سلیکشن کمیٹی سے امیدواروں کے چناﺅ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

مزید : لاہور


loading...