ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوازشریف ،سیاستدانوں کو ختم کرنے والے لوگ خود ختم ہوگئے:خواجہ محمد آصف

ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوازشریف ،سیاستدانوں کو ختم کرنے والے لوگ خود ختم ...
ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوازشریف ،سیاستدانوں کو ختم کرنے والے لوگ خود ختم ہوگئے:خواجہ محمد آصف

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوازشریف ہیں ،سیاستدانوں کو ختم کرنے والے لوگ خود ختم ہوگئے مگر سیاستدان واپس آتے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا  کہ آٹھ نومہینے نوازشریف سیاست کریں گے ، پاکستان کے کونے کونے جائیں گے ، الیکشن سے پہلے لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اور ملک کے لئے بیگم کلثوم نواز نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ، جب پارٹی کے ختم ہونے کا خطرہ تھا تب بیگم کلثوم نوازنے پارٹی کو سنبھالا،  اگر  وہ  این اے 120کیلئے امیدوار بنتی ہیں تو بہت اچھا ہوگا ، وزیراعظم کس کو بنایا جائے یہ پارٹی کا فیصلہ ہے ۔

مزید : قومی


loading...