’’نواز شریف کی ریلی کے شرکاء کیلئے مفت کھانا ہم دیں گے‘‘،سوشل میڈیا پر صارف کا پیغام،مریم نواز نے ری ٹویٹ کر کے نوجوان کو سراہا

’’نواز شریف کی ریلی کے شرکاء کیلئے مفت کھانا ہم دیں گے‘‘،سوشل میڈیا پر ...
’’نواز شریف کی ریلی کے شرکاء کیلئے مفت کھانا ہم دیں گے‘‘،سوشل میڈیا پر صارف کا پیغام،مریم نواز نے ری ٹویٹ کر کے نوجوان کو سراہا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر ایک صارف کے ٹویٹ کو شیئر کیاہے جس میں اس کا کہناہے کہ  ” میاں جی ریسٹورنٹ جو کہ اپنی دیسی دال اور پراٹھا کی وجہ سے مشہور ہے، نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف کی ریلی کے شرکاءکو مفت میں کھلانا کھلایا جائے گا“۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کل اسلام آبا د سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کیلیے روانہ ہوں گے۔ ایسے میں مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے چاہنے والے کارکن حضرات اپنے قائد کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جہلم سے تعلق رکھنے والے ایک صارف محمد عمیر عظمت نے اپنے قائد نواز شریف سے والہانا محبت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ نواز شریف کی ریلی کے شرکاءکو میاں جی ریسٹورنٹ کی جانب سے مفت میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اس ٹویٹ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے کارکن کی قائد سے  محبت کو سراہا۔

مزید : قومی