پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین معیشت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے معاہدے طے پا گئے

پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین معیشت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے معاہدے ...
پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین معیشت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے معاہدے طے پا گئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور جنوبی کوریا نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے معاہدوں پر دستخط ہو گئے، معاہدوں پر دستخط وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور جنوبی کوریا کے سپیکر چونگ سیکیون کے مابین ملاقات کے موقع پر کئے گئے۔

وزیر اعظم کا آئین کے آرٹیکل62ون ایف میں ترمیم کا عندیہ ،نواز شریف کو ہٹانا پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش ہے : شاہد خاقان عباسی

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر کورین پارلیمنٹ کے ارکان کا وفد پاکستان کا 3روزہ دورہ کررہا ہے، وفد کی قیادت جنوبی کوریا کی اسمبلی کے سپیکر چونگ سیکیون کر رہے ہیں ۔ کورین پارلیمنٹ کے وفد نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے امور پر بحث کی جبکہ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔کورین وفد کو این ایس جی کی رکنیت کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ سپیکر نیشنل اسمبلی جنوبی کوریا نے گرمجوشی سے خیر مقدم کرنے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی اقتصادی پیشرفت کو سراہا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...