عائشہ احد کے الزامات پر بھی پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کروائی جائیں،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عائشہ احد کے الزامات پر بھی پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کروائی جائیں،سپریم ...
عائشہ احد کے الزامات پر بھی پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کروائی جائیں،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)عائشہ گلالئی کی طرز پر عائشہ احد کے حمزہ شہباز شریف کے خلاف الزامات کی پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روک دیا

یہ درخواست شہری محمود اختر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور لیگی ایم این اے حمزہ شہباز کے خلاف ان کی مبینہ بیوی عائشہ احد نے سنگین الزامات عائد کئے ہیں اور ان کی بیوی ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے لیکن حمزہ شہباز شریف کی طرف سے اس رشتے کی تردید کی جا رہی ہے، عائشہ احد نے مسلم لیگ (ن )کی قیادت کی طرف سے اسے دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے بھی سنگین الزامات عائد کئے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایم این اے عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات کی پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کی طرز پر عائشہ احد کے الزامات کی بھی تحقیقات کرائی جائیں۔

مزید : لاہور


loading...