اقاموں کی بنیاد پر خواجہ آصف،احسن اقبال اور جے آئی ٹی رپورٹ کی بنا پر اسحاق ڈار کی نااہلی کے لئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)خلیجی ممالک کے اقاموں کے بنیاد پر مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی خواجہ آصف اور احسن اقبال جبکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں اسحاق ڈار کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روک دیا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ درخواست شہری محمود اختر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے دو ارکان اسمبلی خواجہ آصف اور احسن اقبال کے خلیجی ممالک سے اقامے منظر عام پر آئے ہیں، دونوں اراکین اسمبلی نے ان اقاموں کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کر کے آئین کے آرٹیکل 62اور 63کی خلاف ورزی کی ہے، پاناما جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے، اسحاق ڈار نے ان اثاثوں کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار کو نااہل قرار دیا جائے۔