اوورسیز کمشنر مقامی شہریوں کی درخواست پر کارروائی نہیں کرسکتا،ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کردیا

اوورسیز کمشنر مقامی شہریوں کی درخواست پر کارروائی نہیں کرسکتا،ہائی کورٹ نے ...
اوورسیز کمشنر مقامی شہریوں کی درخواست پر کارروائی نہیں کرسکتا،ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کردیا

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اوورسیز کمشنر کو ہربنس پورہ میں اوورسیز پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ کروانے سے روکتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روک دیا

جسٹس شمس محمود مرزا  نے اوورسیز پاکستانی نواز رشید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ہربنس پورہ میں 17 کنال اراضی کا مالک ہے اور اس جائیداد کی تقسیم وراثت کے مقدمات سول عدالت میں زیر التواءہیں لیکن پنجاب اوورسیز کمشنر کے افسران نے بھاری رشوت لے کردرخواست گزار کے ایک رشتہ دار کی شکایت پر اس کی جائیداد پر قبضہ کروانے کی کوشش کی ہے، قانون کی مطابق صوبائی اوورسیز کمیشن اوورسیز پاکستانی کے سواکسی شہری کی درخواست پر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتا، انہوں نے استدعا کی کہ پنجاب اوورسیز کمشنر کو جائیداد پر قبضہ کروانے سے روکا جائے، عدالت نے پنجاب اوورسیز کمشنر کو اوورسیز پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ کروانے سے روکتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور


loading...