سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کا جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد تا لاہور لانگ مارچ روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کا جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد تا لاہور ...
سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کا جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد تا لاہور لانگ مارچ روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کا جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد تا لاہور لانگ مارچ روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روک دیا

یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں محمدنواز شریف لانگ مارچ کے ذریعے عدلیہ اور دیگر اداروں پر دباﺅ ڈالنا چاہ رہے ہیں، نواز شریف کا اسلام آباد تا لاہور بذریعہ جی ٹی روڈ لانگ مارچ ملک میں نقص امن کی صورتحال پیدا کرنے کے مترادف ہے، لانگ مارچ سے شہریوں، ٹرانسپورٹروں اور ایمبولینسز کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، کوئی سیاسی جماعت ایک نااہل شخص کا استقبال نہیں کر سکتی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میاں محمدنواز شریف کو مفاد عامہ میں جی ٹی روڈ لانگ مارچ روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : لاہور


loading...