عائشہ احد کی جانب سے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے خلاف درخواست پر تھانہ جنوبی چھاﺅنی سے جواب طلب

عائشہ احد کی جانب سے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے خلاف درخواست پر تھانہ جنوبی ...
عائشہ احد کی جانب سے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے خلاف درخواست پر تھانہ جنوبی چھاﺅنی سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عائشہ احد کی جانب سے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی طرف سے دھمکیوں اور ہراساں کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر تھانہ جنوبی چھاﺅنی پولیس سے 9اگست تک جواب طلب کر لیاہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روک دیا

ایڈیشنل سیشن جج مستحسن احمد منہاس نے عائشہ احد کی علی ضیا باجوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور پولیس سے درخواست دہندہ اور اس کے خاندان کے افراد کو خطرہ ہے، وزیر قانون کی طرف سے درخواست گزار کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن)کی قیادت درخواست گزار اوراس کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا چکی ہے، عائشہ احد ملک نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور پولیس کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکے اور درخواست گزار اور اس کے خاندان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے جنوبی چھاﺅنی پولیس سے 9اگست کو جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -