حلقہ این اے 120ضمنی الیکشن ،تاحال ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کئے

حلقہ این اے 120ضمنی الیکشن ،تاحال ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کاغذات ...
حلقہ این اے 120ضمنی الیکشن ،تاحال ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کئے

  



لاہور(نامہ نگار)میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی حاصل کرنے میں ایک دن باقی رہ گیا مگر پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی تاحال حاصل نہیں کئے ۔واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی کے حصول کے لئے کل 9اگست کی آخری تاریخ مقرر ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روک دیا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے کاغذات نامزدگی کے حصول کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز سردار حر بخاری اور آپ پارٹی کے نواب امبر شہزادہ سمیت 12امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر چکے ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدواروں کی جانب سے ابھی تک کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے انتخابی شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی کے حصول کے لئے 9اگست آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے 10سے 12اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

مزید : لاہور


loading...