جعل سازی کیس ، پاکستانی نژاد امریکی شہری خاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

جعل سازی کیس ، پاکستانی نژاد امریکی شہری خاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ...
جعل سازی کیس ، پاکستانی نژاد امریکی شہری خاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

  



لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستانی ویزہ سٹیکرمیں جعل سازی کرنے کے مقدمہ میں ملوث پاکستانی نژاد امریکی شہری خاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو مقدمہ کا چالان 21اگست تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روک دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ نے ملزمہ نورجہان کے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے ملزمہ کو امریکہ سے پاکستان آتے ہوئے لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، مقدمہ کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نور جہان نے امریکہ سے پاکستان واپسی کے لئے پاکستانی ویزہ سٹیکر کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے اور لاہور ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے ملزمہ کے پاسپورٹ پر لگے پاکستانی ویزہ کی تصدیق نہ ہونے پر خاتون کو گرفتار کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید آگاہ کیا کہ ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ اس نے پاکستانی ویزے کے لئے اپنا پاسپورٹ ایجنٹ کے حوالے کیا تھا اور ایجنٹ کی جانب سے کی گئی جعل سازی ملزمہ کا کوئی تعلق نہیں ہے، تفتیشی افسر نے مزید موقف اختیار کیا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ ویزہ کی جعل سازی میں ملوث پائی گئی ہے اور ملزمہ سے مقدمہ کی تفتیش مکمل کر لی ہے ،ملزمہ نور جہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پاکستانی ویزہ سٹیکر میں جعل سازی میں ملوث پاکستانی نژاد امریکی شہری ملزمہ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزمہ کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 21اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...