کینٹ کچہری ،واک تھرو گیٹ ناکارہ ،شہریوں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات ،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرمین گیٹ پرلگایا جانے والاواک تھرو گیٹ ناکارہ اور خراب نکلنے کے باعث شہریوں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نجی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے سے روک دیا
چند روز پہلے اے سی کینٹ کی سینئرجوڈیشل مجسٹریٹ کاشف افتخار کے ساتھ اس ضمن میں اہم میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں کینٹ کچہری کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا،تاہم اس میٹنگ میں کینٹ کچہری کے صدر ، جنرل سیکرٹری اور ایس ایچ اوشمالی چھاﺅنی نے شرکت کی تھی ،بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا تھا کہ کینٹ کچہری آنے والے تمام سائلین،وکلا اورعدالتی اہلکاروں کو اچھی طرح سے چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا،فاضل جج نے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کرنے کا بھی حکم دیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے سینئرجوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے عوام اور وکلا ءکو بے وقوف بناتے ہوئے کینٹ کچہری کے مین گیٹ پر مبینہ طورپرناکارہ اور خراب واک تھرو گیٹ لگا دیا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی نہ خوشگوار واقع رونما ہوسکتا ہے ، اس حوالے سے وکلاءاور سائلین نے حکام بالا سے فوری طور پر صحیح واک تھرو گیٹ نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔