شہباز شریف صحت کا بجٹ بھی اورنج ٹرین پر لگارہے ہیں:پرویز الٰہی

شہباز شریف صحت کا بجٹ بھی اورنج ٹرین پر لگارہے ہیں:پرویز الٰہی
شہباز شریف صحت کا بجٹ بھی اورنج ٹرین پر لگارہے ہیں:پرویز الٰہی

  



لاہور(صباح نیوز)سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف صحت کا بجٹ بھی اورنج ٹرین پر لگا رہے ہیں ،انہیں ڈاکٹروں اور مریضوں سے بد سلوکی کا حساب دینا ہوگا۔

پنجاب کی عدلیہ میں لاکھوں زیر التواءمقدمات کو روائتی انداز میں نمٹانا ممکن نہیں:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

تفصیلات کے مطابق پرویزالٰہی کا اپنی رہائشگاہ پر ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے عہدیدارو ں سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ میں ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کے ساتھ ہوں اور چاہتا ہوں کہ ان پر حکومت پنجاب کی جانب سے ظلم اور تشدد کا سلسلہ بند کیا جائے۔ان کاکہناتھا کہ ہسپتالوں کا یہ حال ہے کہ ایک بستر پر تین، تین مریض پڑے ہیں اور کوئی ان کے دکھ میں شریک ہونے والا نہیں ہے۔چودھری پرویز الہی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پہلے سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کر کے ان کا بیڑا غرق کیا ہے اور اب سرکاری ہسپتالوں کو اپنے من پسند افراد کو ٹھیکوں پر دے رہے ہیں۔

مزید : لاہور