نواز شریف ریلی، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان جاری کردیا

نواز شریف ریلی، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان جاری کردیا
نواز شریف ریلی، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان جاری کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی ریلی کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان جاری کردیا جس کے مطابق ایکسپریس ہائی وے خیبرپلازہ چوک سے کھنہ پل تک بندرہے گی اور ٹریفک پولیس کے600افسرواہلکارڈیوٹی پرتعینات ہوں گے۔

وزیر اعظم کا آئین کے آرٹیکل62ون ایف میں ترمیم کا عندیہ ،نواز شریف کو ہٹانا پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش ہے : شاہد خاقان عباسی

ٹریفک پولیس اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے دوران شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان تیار کیا گیا ہے، شہراقتدار کے باسیوں کی رہنمائی اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ایس ایس پی،ایس پی ٹریفک،4 ڈی ایس پیزاور23 انسپکٹرزسمیت 600 اہلکار ڈیوٹی پر ہوں گے۔ٹریفک پولیس کے مطابق سواں اڈے،روات،کچہری،فیض آباد،کمیٹی چوک میں کنٹینرزکھڑے کردئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے نائنتھ ایونیوسے فیض آبادتک آئی جے پی روڈبھی بندہوگاجبکہ نائنتھ ایونیواورکشمیرہائی وے کھلا ر ہے گا اس لئے فیصل ایونیوسے راولپنڈی جانےوالے مسافرمارگلہ روڈنائنتھ ایونیواستعمال کریں۔راول ڈیم چوک سے فیض آبادتک مری روڈبھی بندہوگا جبکہ کورال سے ٹریفک کھنہ پل،لہتراڑروڈ،ترامڑی سے راول چوک جائے گی۔جناح ایونیوڈی چوک سے سٹاک ایکسچینج تک ٹریفک کے لئے بندہوگی اس لئے شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستوں کو استعمال کریں۔

مزید : اسلام آباد


loading...