پریذائیڈنگ آفیسر کے دستخط نہ ہونیکی وجہ سے عمران خان کے 35ووٹ مسترد ہوئے :نو منتخب ایم پی اے یاسین سوہل 

پریذائیڈنگ آفیسر کے دستخط نہ ہونیکی وجہ سے عمران خان کے 35ووٹ مسترد ہوئے :نو ...
پریذائیڈنگ آفیسر کے دستخط نہ ہونیکی وجہ سے عمران خان کے 35ووٹ مسترد ہوئے :نو منتخب ایم پی اے یاسین سوہل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے نو منتخب  رکن پنجاب اسمبلی محمد یاسین سوہل نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کے پیچھے پریذائیڈنگ آفیسر کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کے 39ووٹ مسترد ہوگئے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے وکلاء کے اعتراض کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے فریقین کے وکلاء کو آج ( بدھ ) کے روز دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 162 نو منتخب ایم پی اے محمد یاسین سوہل نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے دوبارہ گنتی کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور حیلے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  پانچ پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے ،اس دوران 35بیلٹ پیپرز کے پیچھے صرف مہر تھی جبکہ پریذائیڈنگ آفیسر کے دستخط موجود نہیں تھے ،جس پر انہیں مسترد کر دیا گیا تاہم پی ٹی آئی کے وکلاء نے اعتراض اٹھا یا ہے کہ ان ووٹوں کو تسلیم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کے پیچھے مہر تو کوئی بھی لگا سکتا ہے ،آر او نے مزید گنتی رکوا دی ہے اور آج ( بدھ) کے روز فریقین کے وکلاء کو اس پر دلائل کے لئے طلب کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شارق سوہل ایڈووکیٹ اس بارے میں اپنا موقف دیں گے۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر این اے 131 میں ری کاؤ نٹنگ شروع ہو گئی ہے جو کہ 3 دن میں مکمل ہوگی ۔