عزت اور شہرت بر قرار رکھنا زیادہ مشکل کام ہے،عذرا آفتاب
لاہور(فلم رپورٹر )سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہا ہے کہ کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں ، عزت اور شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا اسے حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز پرہی جو عزت اور شہرت ملی وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے اور اس پر میں اوپر والے کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس کے بعد انسان کو اپنے اندر عاجزی لانی چاہیے جس سے اسے اور عزت اور شہرت ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہر حال میں خوش رہتی ہوں۔