سعودی فضائی ڈیفنس سسٹم نے حوثیوں کا نجران پر داغا جانیوالا میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا

سعودی فضائی ڈیفنس سسٹم نے حوثیوں کا نجران پر داغا جانیوالا میزائل فضا میں ہی ...
سعودی فضائی ڈیفنس سسٹم نے حوثیوں کا نجران پر داغا جانیوالا میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے نجران میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ سعودی عرب یمن سے نجران میں داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔خیال رہے کہ اس سے قبل 19 جولائی کو جازان اور 18 جون کو نجران کی طرف داغے گئے میزائل مار گرائے گئے تھے۔خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پر مسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے فوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -