گرینڈ برائیڈل،فیشن اینڈ میوزیکل شو آج مقامی ہوٹل میں ہوگا

گرینڈ برائیڈل،فیشن اینڈ میوزیکل شو آج مقامی ہوٹل میں ہوگا
 گرینڈ برائیڈل،فیشن اینڈ میوزیکل شو آج مقامی ہوٹل میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور کے مقامی ہوٹل میں گرینڈ برائیڈل،فیشن اینڈ میوزیکل شو آج ہوگاجس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔اس میگا ایونٹ کے چیف آرگنائزر میاں عثمان ہیں۔ ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر میاں عثمان نے بتایا کہ میگا برائیڈل بیوٹی ایکسپو کے نام سے منعقد ہونے والے اس شو کو کامیاب بنانے کیلئے میں نے اور میری ٹیم نے بھر پور تیاری کی ہے ۔اس شو میں لاہور کی معروف بیوٹیشنز کی تیار کردہ برائیڈز ریمپ پر واک کریں گی اس کے علاوہ معروف گلوکار اپنی گائیکی سے مہمانوں کو لطف اندوز کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں میاں عثمان نے بتایا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ہم اپنے کام کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں میں نے کبھی بھی معیار کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔اس پروگرام میں لاہور کی نامور بیوٹیشن مدیحہ اشرف خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔ایونٹ میں شریک برائیڈز کو انعام بھی دیئے جائیں گے۔

مزید :

کلچر -