امیتابھ ‘ ابھیشک اور ایشوریہ ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

امیتابھ ‘ ابھیشک اور ایشوریہ ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے
 امیتابھ ‘ ابھیشک اور ایشوریہ ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے چھوٹے بچن ابھیشک بچن اپنی بیوی ایشوریا رائے کے ساتھ 8 سال بعد فلم میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔گزشتہ ماہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں میاں بیوی کی آخری فلم ‘راون’ 2010 میں آئی تھی اور اب وہ جلد ہی فلم ساز انوراگ کشیپ کی فلم ‘گلاب جامن’ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔لیکن اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ گلاب جامن میں نہ صرف دونوں میاں بیوی ایک ساتھ نظر آئیں گے، بلکہ ان کے ساتھ بڑے بچن یعنی امیتابھ بچن بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔جی ہاں، فلم فیئر نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ گلاب جامن میں امیتابھ بچن کو بھی کاسٹ کیا جائے گا۔فلم میں امیتابھ بچن اپنے ہی بیٹے ابھیشیک بچن یا پھر اپنی بہو ایشوریا رائے کے والد کا کردار ادا کریں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ فلم میں کس کے والد اور کس کے سسر بنیں گے، لیکن خیال کیا جا رہا ہیکہ وہ اپنے ہی بیٹے کے باپ اور بہو کے سسر بنیں گے۔اگر امیتابھ بچن بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہوجاتے ہیں تو یہ تینوں باپ، بیٹے اور بہو کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی اور تینوں 10 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اس سے قبل تینوں نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘سرکار راج’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اب ایک دہائی بعد وہ ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ فلم کو آئندہ برس کے آغاز میں ریلیز کردیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -