یشماگل کی نئی ڈرامہ سیریل ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘ آن ائیر

یشماگل کی نئی ڈرامہ سیریل ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘ آن ائیر
 یشماگل کی نئی ڈرامہ سیریل ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘ آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر ) اداکارہ یشماگل کی نئی ڈرامہ سیریل ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘گزشتہ روز نجی ٹی وی سے آن ائیر ہوگئی۔ ڈرامے کی ہدایات و پیش کش سید علی رضا اسامہ نے دیں ہیں جبکہ سکرین پلے شاہ حسین نے دیا ہے، ڈرامے کی سٹارکاسٹ میں دانش تیمور، ثنا چوہدری اور یمشا گل شامل ہیں۔ڈرامے کو دیکھ کر یہ نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ یشما کو دانش تیمور کی جانب سے گمراہ اور غلط استعمال کیا جارہاہے، وہ ڈرامے میں ایک ایسا کردار پیش کررہی ہیں جس میں اس کی زندگی پچھلی زندگی سے بہت زیادہ مختلف ہے، وہ ایک قاتل کے روپ میں نظر آئیں گی۔
، یمشا نے اپنے مختصر ترین اداکاری کے دور میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اس ڈرامے میں جاذب نظر ہیں، ڈرامے کے پرومومیں وہ انتہائی حیرت انگیز اور ایک ایسی عورت کا کردار نبھارہی ہیں جس کے اطراف کو پریشانیوں نے گھیر رکھا ہے۔

مزید :

کلچر -