نئے آنے والوں کوآگے بڑھنے میں مددکی جائے‘ مہوش حیات
لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کا راستہ روکنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے ،سینئرز کی رہنمائی کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچی ہوں اور میں بھی اپنے جونیئرز کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھتی ہوں۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین کی اپنی اپنی شہرت ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں دونوں میں کامیاب رہی ہوں ۔اب پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیاں شوبزمیں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے ،ان لوگوں کو آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں حالیہ سالوں میں بہترین فلمیں بنی ہیں جس سے ہماری انڈسٹری یقینی طور پر ترقی کی جانب گامزن ہے ۔