گھریلوجھگڑے پرسوتیلی ماں کابچوں پرتشدد،استری سے جلا دیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گھریلوجھگڑے پرسوتیلی ماں نے بچوں پرتشدد کرتے ہو ئے انہیں استری سے جلادیاہے،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ میں سنگدل سوتیلی ماں نے گھریلو جھگڑے پر 9سالہ ابراہیم اور11سالہ اسد کو استر ی سے جلا دیا ہے ۔زخمی بچوں کوبےنظیربھٹوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔