فیصل آبادوومن چیمبرکااسلام آبادچیمبرکی سابق صدر شیم آفتاب کی بطور ایم پی اے نامزدگی کا خیرمقدم

فیصل آبادوومن چیمبرکااسلام آبادچیمبرکی سابق صدر شیم آفتاب کی بطور ایم پی اے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد ( بیورورپورٹ) فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدر محترمہ روبینہ امجد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی سابق صدر محترمہ شمیم آفتاب کی بطورممبر پنجاب اسمبلی نامزدگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بطور ایم پی اے کاروباری خواتین کے ساتھ ساتھ عا م خواتین کے مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ شمیم آفتاب وومن چیمبر کے پلیٹ فارم سے کاروباری خواتین کی نمائندگی کرتی رہیں ہیں چونکہ وہ خود بھی وومن چیمبر کی صدر رہی ہیں اس لئے انہیں خواتین کے مسائل کا بخوبی علم ہے اور وہ اس سلسلے میں پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کر کام کریں گی۔


انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی لحاظ سے بااختیار بنانے کیلئے نئی حکومت کو عملی اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھانا ہوں گے تاکہ ملکی معیشت کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ سماجی ترقی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیگر کاروباری خواتین کیلئے رو ل ماڈل ہیں۔ کاروباری خواتین کو درپیش مسائل حل کرنے میں فعال کردار ادا کر سکتی ہیں اور دیگر خواتین کو بھی کاروبار کرنے کی طرف مائل کریں گی۔ کیونکہ خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی ملک میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ محترمہ روبینہ امجد نے نئی حکومت سے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ایسی ساز گار پالیسیاں تشکیل دے گی جن سے خواتین کو ملکی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کرنے کا موقع مل سکے۔

مزید :

کامرس -