مصری کمپنی آئندہ سال سے اسرائیل سے گیس کی درآمد شروع کردے گی

مصری کمپنی آئندہ سال سے اسرائیل سے گیس کی درآمد شروع کردے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ (آن لائن) مصر کی ایک کمپنی اسرائیل سے 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں گیس کی درآمد شروع کردے گی‘کمپنی طے شدہ سمجھوتے کے تحت آیندہ دس سال کے دوران میں 15 ارب ڈالرز مالیت کی گیس درآمد کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر ی شعبہ توانائی کے مطابق ابتدا میں کم مقدار میں گیس درآمد کی جائیگی،پھر بتدریج اس میں اضافہ کردیا جائیگا اور ستمبر تک یہ مکمل مقدار میں درآمد کی جائیگی۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ وہ مصر کی ایک نجی کمپنی ڈولفینس ہولڈنگز کو آیندہ ایک عشرے کے دوران میں 64 ارب مکعب میٹر گیس مہیا کریں گے۔تاہم اس نے گیس کی برآمد کے آغاز کی کوئی تاریخ نہیں بتائی تھی۔اسرائیل سے گیس کی درآمد کے اس سمجھوتے کے بعد مصر میں ایک تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا تھا۔واضح رہے کہ مصر چند سال قبل تک اسرائیل کو گیس برامد کیا کرتا تھا۔مصری کمپنی اسرائیل سے گیس درآمد کرنے کے بعد اس کو کہیں اور برآمد کرنا چاہتی ہے۔مصری حکام کو امید ہے کہ اس طرح ملک کو توانائی کا علاقائی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی یہ وضاحت کرچکے ہیں کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ گیس کی درآمد کے اس معاہدے میں فریق نہیں ہے۔البتہ مصری حکومت کی منظوری کے بعد معاہدے کی فریق دونوں نجی کمپنیاں گیس پائپ لائنز کے مقامی نیٹ ورک کو استعمال کریں گی اور مصر میں قدرتی گیس کو مائع گیس میں تبدیل کرنے کے اسٹیشن بھی استعمال کرسکیں گی۔#/s#

مزید :

کامرس -