نواں رگبی ورلڈکپ 20ستمبر2019 ء سے جاپان میں شروع ہوگا
ٹوکیو (این این آئی) نواں رگبی ورلڈکپ 2019 ء 20ستمبر سے جاپان میں شروع ہوگا ٗانگلینڈ کو گروپ سی میں فرانس اور ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہو گا، دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور اٹلی کے آمنے سامنے ہو گی۔ شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ 20 ستمبر سے 2 نومبر 2019ء تک جاپان میں کھیلا جائیگا ٗ ڈراز کے تحت گروپ اے میں میزبان جاپان، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، یورپا 2 اور اوشنیا تھری کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم، گروپ بی میں عالمی چمپئن نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور اٹلی، گروپ سی میں انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکاز ون اور اوشنیا ٹو جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، ویلز، جارجیا، اوشنیا ون اور امریکاز ٹو شامل ہیں۔