ہائی کورٹ ایمپلائیز گرین کی بار ایسوسی ایشن کو 65 رنز سے شکست
کراچی(این این آئی)فیسٹول کرکٹ میچ میں ہائی کورٹ ایمپلائیز گرین نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو 65 رنز سے شکست دے دی ۔ اسد عباسی کو شاندارآ ل راونڈ کاکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، مہمان خصوصی جسٹس عقیل عباسی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں ہائیکورٹ ایمپلائیزگرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پرایک سو پینتیس رنزبنائے۔ وینود رمیش نے تریسٹھ رنز کی اننگ کھیلی۔ محمد بلال ستائیس اوراسد عباسی چھبیس رنز بناکرنمایاں رہے ۔ حنیف احمد، محمد بلال، نجیب جمالی اور علی لاکھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ہائیکورٹ بار کی ٹیم سترہ اوور میں اٹھتر رنز ہر ڈھیر ہوگئی۔ سلیمان ہدی ایکس رنز بناسکے۔ اسد عباسی نے صرف گیارہ رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ناصر علی اور راجو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ اسد عباسی کو شاندار آل رانوڈ کاکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
چیئرمین کرکٹ ٹیم سندھ ہائی کورٹ مہمان خصوصی جسٹس عقیل احمد عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتی ذمے داریوں اورکام کے دباو بعد کرکٹ مقابلے تازہ ہوا کا جھونکا ہے ایسے مقابلے تفریح کے ساتھ ملازمین کو مل بیٹنھے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ ایسے مقابلوں کا کرکٹ ہر پاکستانی کے خون مین شامل ہے یہ ملک میں یکجہتی کا بھی سبب بنتے ہیں ۔ سابق جج سندھ ہائی کورٹ ایڈوکیٹ شہاب سرکی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ منتظمین اور مہمانوں نے ایونٹ کو شاندارقراردیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں کو وسعت دیتے ہوئے پہلے مرحلے میں اس کا دائرہ اندرون سندھ پھیلایا جا رہا ہے ۔ اس کے بعد ملک گیر سطح پر یہ مقابلوں منعقد ہوں گے ۔ اس موقع پر جسٹس ہیلپ لائن کے صدرندیم شیخ، چیف لیگل ایڈوائزربورڈ آف ریونیو حکومت سندھ جی این قریشی، پیٹرن جسٹ ہیلپ لائن اتم پرکاش اور دیگر بھی موجود تھے ۔ آخرمیں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔