انٹرنیشنل پیک نو بارڈر باسکٹ بال کیمپ کا آغاز ہو گیا

انٹرنیشنل پیک نو بارڈر باسکٹ بال کیمپ کا آغاز ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن، پیک سپورٹس پاکستان اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے اشتراک سے لاہور میں چھ روز انٹرنیشنل پیک نو بارڈر باسکٹ بال کیمپ2018ء کا آغاز ہو گیا۔ باسکٹ بال کیمپ میں قومی نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لیے سپین سے عالمی باسکٹ بال فیڈریشن کے دو تجربہ کار فیبا لائسنس کوچز خاوئیر منوز اور خاوئیر ورتوس خصوصی طور پر پاکستان آئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈائریکٹر سپیشل اسائنمنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد انیس شیخ، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر، مودود جعفری، ندیم سہیل اور ابوبکر سلیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کی پرموشن کے لیے غیر ملکی کوچز کا پاکسن آنا خوش آئند ہے اس سے ملک میں باسکٹ بال کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تین روز ٹرائلز کے بعد کوچنگ کیمپ کے لیے 200 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو سپین سے تعلق رکھنے والے فیبا کوچز کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرائلز میں 160 سے زائد بچوں کو بغیر رجسٹریشن فیس منتخب کیا گیا ہے جبکہ بعض بچوں سے جو فیس ادا کر سکتے ہیں ان سے رجسٹریشن فیس لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال2017 میں بھی پیک سپورٹس پاکستان نے پنجاب سپورٹس بورڈ اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تعاون سے کیمپ کا انعقاد کیا تھا جو کہ انتہائی کامیاب رہا اس وجہ سے اب پیک سپورٹس ہر سال یہ کیمپ منعقد کریں گے جس کی وجہ سے پاکستان میں باسکٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو سکے۔ پیک سپورٹس پاکستان اس مشن میں قوم اور اپنی سپورٹس کی تنظیموں اور اداروں کے ساتھ قدم بہ قدم اور شانہ بہ شانہ ساتھ نبھا رہا ہے اور انشاء اللہ ائندہ بھی بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔ نو بارڈر باسکٹ بال کیمپ 2018میں 200سے زائد بچے جن میں لڑکے اور لڑکیاں شرکت کر رہی ہیں اور ان کی سلیکشن میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی کوششیں تعریف کے لائق ہیں۔
نو بارڈر کیمپ کے لیے جمنیزیم ہال اور بچوں کے لیے ہوسٹل کی فراہمی کے لیے پنجاب سپورٹس بورڈ کی کاوشیں اور تعاون میں ڈی جی سپورٹس، ڈائریکٹر سپورٹس اور پنجاب سپورٹس بورڈ کی تمام ٹیم اور انتظامیہ تعریف کے مستحق ہیں جو کہ دن رات سپورٹس کے فروغ میں مصروف عمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نو بارڈ کیمپ 6اگست سے10اگست تک جاری رہے گا اور10اگست کو اس کی اختتامی تقریب ہو گی جس میں اعلی کارکردگی دکھانے والے سپورٹس پرسن کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ سٹارلٹ شوز کے چیئرمین محمد سلیم اور ڈائریکٹرز ندیم سہیل اور ابوبکر سلیم نے اپنے پرنسپل پیک سپورٹس ہیڈ کوارٹر چائنا کے تعاون سے تمام شرکاء4 کے لیے باسکٹ بال کٹ جس میں جوگرز اور سپورٹس گیئرز،کوچزکے ٹریننگ ، بورڈنگ اور دیگر تمام اخراجات کا ذمہ اٹھایا ہے۔ جس کے لیے ہم ان کے خصوصی مشکور ہیں۔