بھارت،ایک گھول مچھلی 5لاکھ50ہزار میں نیلام

بھارت،ایک گھول مچھلی 5لاکھ50ہزار میں نیلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آئی این پی)بھارتی شہر ممبئی میں ایک گھول مچھلی 5لاکھ50ہزار میں نیلام ہو گئی، مچھلی نہایت ذائقے دار ہوتی ہے ، اس کے اعضا ادویات میں استعمال کئے جاتے ہیں، اس مچھلی کو سونے کے دل والی مچھلی بھی کہا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی شہر ممبئی میں ایک گھول مچھلی 5لاکھ50ہزار میں نیلام ہو گئی، مچھلی نہایت ذائقے دار ہوتی ہے ، اس کے اعضا ادویات میں استعمال کئے جاتے ہیں، اس مچھلی کو سونے کے دل والی مچھلی بھی کہا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق مچھیروں کو اس بات علم نہیں تھا کہ آج ان کی قسمت کا ستارہ چمکنے والا ہے اور اس کے ہاتھ گھول مچھلی لگنے والی ہے۔گھول مچھلی نے مچھیرے بھائیوں کو کو لکھ پتی بنا دیا۔یہ مچھیرے حسب معمول چھوٹی سے کشتی لیکرمچھلی کے شکار پر سمندر میں چلے گئے جب وہ مربے ساحل پر پہنچے توان کے جال میں اچانک گھول مچھلی پھنس گئی جس کا وزن 30کلوگرام تھا۔مہیش اور اس کے بھائی کے ذریعے پکڑی گئی گھول مچھلی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی ۔ مچھیروں کے سمندر سے نکل کر کنارے پر پہنچنے سے قبل ہی تاجروں کی طویل قطار لگ گئی اور وہاں موجود بھیڑ نے گھول مچھلی کی بولی لگانی شروع کردی۔20منٹ بعدایک تاجر نے آخری بولی لگاکر گھول مچھلی ساڑھے 5لاکھ روپے میں خریدلی۔ماہرین کے مطابق یہ مچھلی نہایت ذائقے دار ہوتی ہے ، اس کے اعضا ادویات میں استعمال کئے جاتے ہیں ۔ مشرقی ایشیا میں اس مچھلی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ یہاں تک کہ گھول کو (بلیک اسپاٹڈکراکر، سائنسی نام ، پروٹونیبا ایکانتھس)سونے کے دل والی مچھلی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ عموما ملائیشیا، سنگا پور، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور جاپان برآمد کی جاتی ہے۔ اس مچھلی کی جلد میں اعلی قسم کے کولیجن پائے جاتے ہیں۔اسے ادویات کے علاوہ کاسمیٹک مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔گھول فش کے پروں کو میڈیکل کمپنیاں ادویات اور آپریشن کے ٹانکے لگانے میں استعمال کرتی ہیں جو زخموں کے ساتھ گھل جاتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -