کینیڈا کی مداخلت پر سعودی عرب جواب دینے کا حق رکھتا ہے،رابطہ عالم اسلامی

کینیڈا کی مداخلت پر سعودی عرب جواب دینے کا حق رکھتا ہے،رابطہ عالم اسلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(این این آئی)رابطہ عالمِ اسلامی تنظیم نے سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں کینیڈا کی حکومت کی صریح مداخلت کی سخت مذمت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں زور دے کر کہا گیا کہ سعودی عرب کا یہ حق ہے کہ وہ سفارتی حدود سے غیر مسبوق نوعیت کے تجاوز کے حوالے سے بھرپور اور سخت موقف اپنائے۔ اس سلسلے میں جو عبارتیں استعمال کی گئی ہیں وہ مکمل طور پر سفارتی منطق سے بالا تر ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ہر ریاست کا حق ہے کہ وہ اپنے آئین، نظام اور خود مختار عدلیہ کے مطابق اپنے نظامِ عام کے احترام اور امن عامہ کو یقینی بنانے کے واسطے مطلوبہ اقدامات کرے۔رابطہ عالمِ اسلامی نے باور کرایا کہ بین الاقوامی منشورات اور بنیادی اصولوں کی پاسداری لازم ہے جو ہر ریاست کی خود مختاری اور سیادت کے احترام کے ساتھ ساتھ اْس کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے متقاضی ہیں۔تنظیم کے بیان میں واضح کیا گیا کہ مذکورہ قانونی دائرہ کار سے باہر نکل کر بین الاقوامی تعلقات سے متعلق اخلاقیات کی دھجیاں اڑانا ،،، سیاسی آگاہی کے کھوکھلے پن اور سفارتی روش میں مطلوب حکمت اور منطق سے ناواقفیت کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -