چینی وزیر دفاع جنرل ووئی بھارت کا دورہ کرینگے

چینی وزیر دفاع جنرل ووئی بھارت کا دورہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)چین کے وزیر دفاع جنرل ووئی فینگ ہی اسی ماہ بھارت کا دورہ کرینگے،جہاں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا چینی وزیر دفاع اپنے اس دورہ کے دوران بھارتی فوجی حکام کے ساتھ دوکلام کے محاز پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے پس منظر میں دوطرفہ تعلقات معمول پر لانے کیلئے بات چیت کرینگے۔سفارتی ذرائع کے مطابق جنرل ووئی کے دورہ سے قبل دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام اس سلسلے میں قریبی رابطہ رکھے ہوئے تھے چینی جنرل ووئی بھارتی وزیر دفاع نرملا ستھارمن کی دعوت پر بھارت کے دورہ پر آئیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -