عید الا ضحی کیلئے صفائی پلان منظور ، 10ہزار ورکز کی چھٹیاں منسوخ

عید الا ضحی کیلئے صفائی پلان منظور ، 10ہزار ورکز کی چھٹیاں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) بڑی عید پر شہر کو صاف رکھنے کے لیئے بڑا پلان تیار کر لیا گیاہے جس کی ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے منطوری دے دی ہے ۔جس کے تحت شہر میں 21 لاکھ ویسٹ بیگ تقسیم کئے جائیں گے۔عید قرباں کے پیش نظر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی ستھرائی کا پلان مرتب کر لیاہے۔ منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے 10ہزار ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں گھر گھر جا کر قربانی ویسٹ کے حوالے سے پمفلٹس اور 21لاکھ ویسٹ بیگز تقسیم کریں گی۔ مساجد، سکولوں اور پبلک مقامات پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔ آگاہی مہم عید سے 5 دن قبل شروع ہوگی۔یو سی لیول پر آگاہی کیمپس ، عید سے ایک دن قبل قائم کئے جائیں گے،جن میں 18 ماڈل کیمپس ہونگے۔7 عارضی مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے 158 ملازمین ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کاکہنا تھا کہ 43 ہینڈ کارڈز اور 49 کنٹینرز کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کے لئے منڈیوں میں رکھے جائیں گے۔
صفائی پلان