چلاس اور دیامر میں سکول نذر آتش کرنا تعلیم دشمنی ہے،ثوبیہ کمال

چلاس اور دیامر میں سکول نذر آتش کرنا تعلیم دشمنی ہے،ثوبیہ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر ) پاکستان تحریک انصا ف کی مرکزی رہنماوقومی اسمبلی میں نامزد ایم این اے ثوبیہ کمال نے کہاہے کہ چلاس اور دیامر میں گرلز سکولز نذر آتش کرنا تعلیم دشمنی ہے عالمی طاقتوں نے پاکستان میں حالات خراب کرنے کی سازش شروع کر دی ہے۔ گرلز سکولز جلانے والے پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ عالمی سازشیں ناکام بنانے کے لئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور بھارت مل کر پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ امریکہ کو پاکستان کی چین اور روس سے بڑھتی قربت گوارا نہیں ہے۔ پوری قوم پاکستان مخالف عالمی سازشیں ناکام بنانے کے لئے متحد ہو جائے۔ اسلام خواتین کی تعلیم کا مخالف نہیں حامی ہے۔ پاکستان میں موجود امریکی و بھارتی لابی کی سرکوبی کی ضرورت ہے۔ نئی حکومت کو ملکی سلامتی یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔