صنعتی شعبہ کو لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ قراردیا جائے

صنعتی شعبہ کو لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ قراردیا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ماضی کی طرح صنعتی شعبہ کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے کیونکہ لو ڈشیڈنگ میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثرہورہا ہے اور کاروباری سرگرمیوں میں کمی ہورہی ہے جبکہ صنعتکار قبل از وقت کئے گئے معاہدے مکمل نہ ہونے سے مالی مشکلات کا شکار ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،خادم حسین نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا،انہوں نے کہا کہ آنے والی نئی حکومت ترجیح بنیادوں پر اس مسئلہ سے نمٹے اور زیر تکمیل توانائی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مسلسل بجلی کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکے۔