پیپلز پارٹی غیر جمہوری ہتھکنڈے کا حصہ نہیں بنے گی
لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لوٹوں کو ساتھ ملانے کیلئے پی ٹی آئی نے کہیں وزارتیں تقسیم کیں اور کہیں نوٹ نچھاورکئے اس کے باوجود لاڈلے کو سادہ اکثریت بھی نہیں دلائی جا سکی عمران خان کی فتح اخلاقی شکست کی صورت میں سامنے آئی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی غیر جمہوری ہتھکنڈے کا حصہ نہیں بنے گی،پی ٹی آئی کی اس حکومت کو گرانا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہم چاہتے تو اس حکومت کو قائم ہونے سے قبل ہی گرا دیتے، لیکن جمہوریت کی خاطر ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں سے قبل پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کا میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے ۔
اشرف بھٹی