پی ٹی آئی حکومت بنانے سے پہلے ہی انتشار کا شکار ہے

پی ٹی آئی حکومت بنانے سے پہلے ہی انتشار کا شکار ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ قوم کو سنہرے خواب دکھانے والی تحریک انصاف حکومت میں آنے سے پہلے ہی مشکل فیصلوں کا عندیہ دے رہی ہے۔ اقتدار کو پھولوں کی سیج سمجھنے والوں کی آنکھیں کھلنا شروع ہو گئی ہیں تحریک انصاف کی قیادت کے پاس حکومت کا کاروبار چلانے کے لئے کوئی تجربہ ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے۔ تحریک انصاف حکومت بنانے سے پہلے ہی انتشار کا شکار ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں دھڑے بندی اور ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف لوٹوں اور بگوڑوں کی جماعت بن چکی ہے جو زوال کا سبب بننے والی ہے۔تحریک انصاف سے وابستہ لوگوں کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔