عمران خان کو وزارت عظمیٰ کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،صفدر بٹ
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما صفدر علی بٹ نے کہاہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزارت عظمیٰ کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عبدالعلیم خان فیورٹ ترین امیدوار ہیں جوکہ عوام الناس اور پارٹی کارکنان میں انتہائی مقبول اور پسند کئے جاتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں کہ عوامی مینڈیٹ پر پورا اترتے ہوئے عوام کی خدمت کرسکیں ۔