اسلام کے نام پر بننے والی مملکت ہمیشہ قائم رہے گی،صوفی اللہ دتہ

اسلام کے نام پر بننے والی مملکت ہمیشہ قائم رہے گی،صوفی اللہ دتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)اسلام کے نام پر قائم ہونیوالی یہ مملکت تاقیامت قائم ودائم رہے گی ۔حصول پاکستان کیلئے مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں لازوال قربانیاں دیں۔ تحریک پاکستان کے جذبوں کو ازسرنو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری نئی نسل بہت باصلاحیت ہے وہ پوری توجہ تعلیم پر دے۔ ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے کارکن صوفی اللہ دتہ نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں 71 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ’’میں نے پاکستان بنتے دیکھا‘‘ کے عنوان سے منعقدہ لیکچرکے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس لیکچر سیریز کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیاہے۔ صوفی اللہ دتہ نے کہا تحریک پاکستان کے دوران مسلمانان برصغیر کا جوش و جذبہ عروج پر تھا اور وہ ایک ایسی مملکت کا خواب دیکھ رہے تھے جہاں وہ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق آزادانہ زندگی بسر کر سکیں گے۔ قائداعظمؒ نے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر مسلمانان ہند کو متحد و یکجا کر دیا اور ایک زوردار عوامی تحریک کے نتیجہ میں پاکستان معرض وجود میں�آگیا۔ 1940ء میں قرارداد لاہور کی منظوری کے بعدتحریک پاکستان اپنے عروج پر پہنچ گئی ۔ 1945-46ء کے انتخابات میں مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے اسلامیان ہند نے اپنا تن من دھن قربان کردیا۔ قائداعظمؒ کی شخصیت بڑی رعب دار تھی اور وہ اچکن اور جناح کیپ پہنا کرتے تھے۔
صوفی اللہ دتہ