پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس،انتقامی کارروائیوں کی مذمت
لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور باڈی کا اجلاس، شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے صدر ارشد بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں سے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال اور پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی نہ روکی گئی تو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ عہدیداران نے سیکرٹری پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کی حق تلفی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔ اگر انتقامی کارروائیں جاری رہیں تو ردعمل میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
پیرا میڈیکل