ریلوے بکنگ سنٹر اور واشنگ لائن میں مسافروں کی سہولت کیلئے نیا فرنیچر رکھوا دیا گیا

ریلوے بکنگ سنٹر اور واشنگ لائن میں مسافروں کی سہولت کیلئے نیا فرنیچر رکھوا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر ) مسافروں کی سہولت کیلئے ریلوے ریزرویشن آفس لاہور اور ریلوے ملازمین کی سہولت کیلئے ریلوے واشنگ لائن لاہور میں نئے بنچ رکھوا دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اے سی اور اکانومی ویٹنگ رومز اور واش رومز میں پانی کی بلاتعطل دستیابی کیلئے سٹیشن پر واٹر ٹینک بنا دیئے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو سٹیشن پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ریلوے اسٹیشن پر بہت جلد مسافروں کی سہولت کیلئے پرانے بنچ ہٹا کر نئے بنچ بھی رکھوا دیئے جائیں گے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے ان خیالات کا اظہار ریلوے سٹیشن پر اپنے دورے کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے سٹیشن پر فلٹرائزڈ واٹر کولرز پہلے سے ہی دستیاب ہیں۔ اس ضمن میں ڈی ایس ریلوے لاہور نے ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید اور ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نزیر کو ہدایت کی ہے کہ سٹیشن پر مسافروں کیلئے دیگر سہولیات کو بھی راونڈ دی کلاک مانیٹر کیا جائے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات دی جا سکیں۔یاد رہے اس سے پہلے ویٹنگ رومز اور واش رومز میں پانی کی سپلائی پائپ لائنوں کے ذریعے ڈائریکٹ آتی تھی جس کی وجہ سے کبھی کبھار بجلی بند ہو جانے سے ویٹنگ رومز اور واش رومز میں پانی کا مسئلہ پیدا ہو جاتا تھا۔
ریلوے