طالب علم کا اعزاز
لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین ایپکا پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج چوہدری امتیاز احمد کے صاحبزادے محمد عباس نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں رول نمبر 196657 کے تحت برج اٹاری ہائی سکول ضلع شیخوپورہ میں 1100میں سے 1086نمبر حاصل کر کے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اُن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے شرکاء نے سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد عارف صابری اور اساتذہ کرام کو مبارکباد دی ہے ۔