خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے سہ ماہی میگزین"کا اجراء
ؒ لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے سہ ماہی میگزین"کا اجراء کر دیا گیا ۔میگزین اسپیشل ایجوکیشن ٹوڈے" کے نام سے شروع کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق میگزین کے اجراء کے لیے ادارتی بورڈ تشکیل دے دیا گیاجبکہ ادارتی بورڈ کے پیڑن ان چیف سیکرٹری اسپشل ایجوکیشن ہوں گے جبکہ ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن میگزین کے پیٹرن انچیف کی زمہ داری نبھائیں گے ۔ڈی او سپیشل ایجوکیشن میگزین کے چیف ایڈیٹر کے فرائض سر انجام.دیں گے۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق میگزین اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع ہو گا۔ میگزین میں اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ،نئی ریسریچ اور اداروں کی سرگرمیاں موضوع ہوں گی ۔دیگر مضامین میں خصوصی بچوں کی کاوش،محکمہ کی ترقیاقی منصوبوں کے بارے رپورٹ بھی میگزین کا حصہ ہوں گے۔
،میگزین میں کامیاب خصوصی افرادکے حوالے سے تعارفی مقالہ جات اور ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد کروائے گئے مختلف پروگرامز کی تصاویری جھلکیاں بھی شائع کی جائیں گی علاوہ ازیں میگزین میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔