عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے،عرفان عباسی

عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے،عرفان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنماعرفان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان پر قوم نے اعتماد کیا وہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے، تحریک انصاف کی اولین ترجیح صحت و تعلیم اور روز گار ہوگا، عمران خان کی کامیابی سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا، عوام نے پی ٹی آئی پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا وہ عوامی پذیرائی کا کھلا ثبوت ہے، پی ٹی آئی کا حکومتی سیٹ اپ تشکیل پاتے ہی وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی بہتر خدمت کرینگی اور وسائل کوبروئے کارلاکرملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے، ، تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتی ہے جلد حکومت بنا کر لوگوں کے مسئلے حل کریں گے۔
عرفان عباسی