نفیس ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

نفیس ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل )نفیس ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی‘ جمال پارک‘ شاہدرہ‘لاہور کے طلبا اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور آغوش گرائمر سکول جونےئر سیکشن‘ گرین ٹاؤن‘لاہورکے طلبا اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے مدرسہ سرفراز منیر‘ علی پارک‘ اچھرہ‘لاہور‘جامعہ عصر العلوم‘ صدر کینٹ لاہور‘دی ایوارڈ اکیڈمی‘ جڑانوالہ روڈ‘ برج اٹاری کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 206تھی۔
ایوان کارکنان