فرض شناس قابل افسران و اہلکار پولیس کا فخر ہیں ، آئی جی

فرض شناس قابل افسران و اہلکار پولیس کا فخر ہیں ، آئی جی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ فرض شناس ، قابل اور ایماندار افسران و اہلکارپولیس فورس کا فخر ہیں جن کی ان تھک محنت ، قابلیت اور پروفیشنل ازم پوری فورس کیلئے روشن مثال ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی بی احسان غنی ان افسران میں شامل ہیں جنہوں نے دوران سروس ہمیشہ عوامی خدمت اور میرٹ سسٹم کی پاسداری کو شعار بنائے رکھا اوراپنی ہرذمہ داری کو بہترین انداز میں سر انجام دے کر فورس کی عزت و وقار میں اضافے کا باعث بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی بی احسان غنی اپنی پوری سروس میں ڈی پی او جھنگ ، ڈی پی او کوہاٹ اور چیئرمین نیکٹا سمیت جہاں جہاں تعینات رہے وہاں انہوں نے بہترین لیڈرشپ کی مثال قائم کی اور اب ان کے تجربات پولیس فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے آج جی او آر ون میں ڈی جی آئی بی احسان غنی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں سابق آئی جیز ضیا الحسن ، شوکت جاوید ، حاجی حبیب الرحمن ، خواجہ خالد فاروق ، طارق کھوسہ ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب اظہر حمید کھوکھر ،ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یسین اورایڈیشنل آئی جی فیصل شاہکار جبکہ ڈی آئی جی آر اینڈ سمیت متعدد سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر احسان غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس سروس میرے لئے ہمیشہ ایک مقدس مشن رہی ہے ، پولیس سروس کے دوران اپنی ڈیوٹی کو پوری ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کی اور اللہ پاک نے ہر امتحان اورمشکل وقت میں مجھے ثابت قدم رکھا ۔تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے احسان غنی کوپنجاب پولیس کا یادگاری سوینیئربھی پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -