سمن آباد کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق

سمن آباد کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (خبرنگار)سمن آباد کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ،پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیں۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقہ میں ہارون اور عمران دونوں بجلی کے کھمبے پر فلیکسز اتار رہے تھے کہ ان کا ہاتھ اچانک ہائی وولٹیج کی ننگی تاروں کو لگ گیاجس کے باعث ان کی موقع ہی پر موت واقع ہوگئی اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیں۔

مزید :

علاقائی -