جڑانوالہ، کوسٹر نے خاتون کو کُچل ڈالا
جڑانوالہ (سٹی رپورٹر،نامہ نگار) تھانہ سٹی کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار کوسٹر نے 35سالہ خاتون کو کُچل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ چمڑہ منڈی کی رہائشی 35سالہ خاتون شازیہ عثمانیہ پارک سے گھر کا سودا سلف لے کر فیصل آباد روڈ کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار کوسٹر نے اُسے کُچل ڈالا۔ شدید زخمی شازیہ کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اُس نے راستہ ہی میں دم توڑ دیا۔ ہے ۔