چوری ڈکیتی کی وارداتیں،شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم
لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ستو کتلہ کے علاقے میں شر یف کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکو 2لاکھ 80ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے- سبز ہ زار میں محمدکا شف ،فیکٹر ی ایر یا کے علاقے میں شہر وز ،ٹبی سٹی کے علاقے میں سر فر از کے گھر سے دو ڈاکو تین لاکھ 40ہزار اورسر ور روڈ میں ڈاکوؤں نے با بر سے90ہزار کی نقد ی ،منا واں میں ڈاکوؤں نے سعید سے 30ہزار ،شا ہد رہ میں ڈاکوؤں نے فیصل سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی ،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے ریحان سے 80ہزار ر،سبز ہ زار میں ڈاکوؤں نے عابد سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ۔نصیر آباداور نو اں کو ٹ سے گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ، گلشن اقبال ، ڈیفنس سی ، نشتر کالونی ، سبزی منڈی ، مز نگ اور ستو کتلہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔