گھریلوناچاقی،خاوندنے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کر لی
لاہور ( خبرنگار)تھانہ سندر کی حدود میں مشتاق نامی شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مشتاق لوہاراں والا کھوہ علاقہ تھانہ سندر کا رہائشی تھااور مشتاق کی اپنی بیوی کے ساتھ گھریلوناچاکی چل رہی تھی ۔ جس پر مشتاق نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے زہریلی گولیاں کھا لیں۔جس پر اس کی حالت غیر ہونے پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔جہاں وہ جانبرنہ ہوسکا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔