مانگا منڈی، شراب کے نشہ میں دھت کار مالک کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد

مانگا منڈی، شراب کے نشہ میں دھت کار مالک کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) مانگا منڈی کے علاقہ میں مبینہ طور پر شراب کے نشہ میں دھت ایک شخص نے محنت کش رکشہ ڈرائیور کو معمولی بات پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد شفیق رکشہ ڈرائیور ہے اور وہ گزشتہ رات رکشہ لے کراپنے گھر واپس آرہا تھا کہ محلے میں اچانک ایک رانا بوبی نامی شخص کی گاڑی کی سامنے اس کا رکشہ رُک گیا جس پر گاڑی کا مالک مشتعل ہو گیا اور رکشہ ڈرائیور مبینہ طور پر تشدد شروع کر دیا جس کے دوران اس کی ناک پر شدید چوٹیں آئیں اور تشدد کے باعث رکشہ ڈرائیور محمد شفیق شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے 15 کی کال پر بار بار اطلاع ملنے کے باوجود موقع پر پہنچنے کی زحمت نہ کی جس پر رات گئے رکشہ ڈرائیور محمد شفیق کے لواحقین تھانے کے باہر سراپا احتجاج بن گئے جس پر پولیس افسران حرکت میں آئے۔ زخمی رکشہ ڈرائیور کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کار مالک نے مبینہ طورپر شراب پی رکھی تھی۔

مزید :

علاقائی -