32ہزار 597کیسز ، پولیس کوڈیجیٹل شہادتوں کی فراہمی

32ہزار 597کیسز ، پولیس کوڈیجیٹل شہادتوں کی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جولائی2018کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹرنے قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر32 ہزار597 کیسزرپورٹ کیے۔ پولیس کو تفتیش میں مدد کیلئے 222 کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کی گئیں جبکہ 295مشتبہ افراداور3274مشکوک گاڑیوں کوپولیس رسپانس یونٹ اور ڈالفن اسکواڈ ز کے ذریعہ چیک کروایا گیا۔ اس دوران 1174گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے خلاف نمبر پلیٹ نہ ہونے پرایکشن لیاگیا۔ جولائی کے دوران56قانون شکن عناصرکے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔سینٹر سے77احتجاج اور ریلیوں کوڈیجیٹل سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کیا گیا۔ الیکٹرانک ٹکٹنگ سینٹر نے جولائی میں ٹریفک قوانین کی 83لاکھ، 62ہزار538خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔ لاہور کی مختلف شاہراؤں پرٹریفک سگنل کی 39لاکھ، 51ہزار677خلاف ورزیاں کیمرے میں ریکارڈ ہو ئیں ۔ لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے5گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا جبکہ ایک ماہ میں164موٹر سائیکلز ،1 گاڑی اور5آٹو رکشہ برآمد کرکے ماکان کے حوالے کیے گئے۔ایمرجنسی کال سینٹر میں15 ہیلپ لائن پر 4 لاکھ25ہزار185 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 38ہزار897کالزپر کیسز بنائے گئے۔ موصول شدہ کالز میں 3 لاکھ 39 ہزار691 کالز جعلی / جھوٹی تھیں جبکہ مختلف معلومات کے حصول کیلئے 19 ہزار 690کالز موصول ہوئیں۔ میڈیا مانیٹرنگ سینٹر نے فرقہ وارانہ اور شدت پسندی کی تشہیر پر مبنی273 ممنوعہ سوشل میڈیا پیجز کو رپورٹ اور بلاک کیا جبکہ 15ہیلپ لائن اور قوانین کی پاسدار ی بارے سوشل میڈیا کیمپیئن آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ اور فیس بک پر بھی چلائی گئی۔ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے وی ایم ایس اسکرینز کے ذریعہ شہر بھر میں آگاہی مہم چلائی گئی۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے منفرد پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے جہاں شہریوں کو قوانین بارے آگاہی دی گئی وہیں اہم قومی دنوں پر ملی نغمے چلا کر اہل لاہور کے جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -